وفاقی وزیر دفاع،مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج جو فیصلہ آیا ہے الیکشن کمیشن کا تاریخی فیصلہ ہے،

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 8سال لگے لیکن فیصلہ آیا جو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا سب کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے، ہمارا یہ مطالبہ شکر ہے پی ٹی آئی کو بھی یاد آیا،نیب میں اپنے سارے کیسز ختم کر دیے اور ہمارے کیخلاف کیس شروع کر دیے، اپنی کارروائیاں بھول گئے ہیں، فارن فنڈڈ ایجنٹ میں بھارت، اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ بھی شامل ہیں ،ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ بیرو نی سازش کی گئی، سارے ممالک شامل ہیں، ہندوستان کی کمی تھی، اس کے شہری بھی شامل ہیں، اسرائیل بھی شامل اور امریکہ تو سرفہرست ہے، پیسے یہ پکڑتا ہے اور الزام ہم پر آئے ہوئے ہیں،ایم این ایز اور ایم پی ایز دس دس بیس بیس ہزار لینے پر نا اہل ہوچکے ہیں، بار بار مذہب ٹچ دیتا ہے، اس کا حال ایسا ہے کہ حلف نامہ جھوٹے دیتا ہےآپ کو بھی پتہ ہے، مال کے معاملے میں عمران خان بھولا نہیں ہے، ساری عمر ہاتھ اس کے جیبوں پر رہے ہیں، زبان سوکھتی تھی مقصود چپڑاسی کا نام لیتے ہوئے، یہاں تو لائن لگی ہوئی ہے، ہم پر تو ایک اکیلے کا الزام لگتا ہے ادھر لائن لگی ہوئی ہے،

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ حق میں آئے تو عدالتیں اچھی، خلاف آجائے تو بری ہیں، 20سیٹوں پر 17 جولائی کو الیکشن ہوا، خود تعریف کرتے ہیں،کسی نے انٹرفیرنس نہیں کی، نفع نقصان اپنی جگہ الیکشن پر کوئی سوالیہ نشان نہیں،جب الیکشن کمشنر صاحب اپوائنٹ کیے گئے تو انہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا، میں الیکشن کمشنر کی اپوائنٹمنٹ کا عینی گواہ ہوں، میرے ہاتھ میں پرویز خٹک نے چٹ پکڑائی، کھولی تو اس پر لکھا تھا راجہ سلطان،پوری پارٹی میں لوگ ہیں جن کے ہاتھ دوسرے لوگوں کی جیبوں پر ہیں، اس سے اندازہ لگا لیں کیا کرتے ہیں اور کیا کہتے ہیں،کہتے ہیں کہ فیصلہ ان کے حق میں آیا ہے تو باقی لوگ چیخیں کیوں مار رہے ہیں،ہم پر پتہ نہیں کیا کیا لگ گیا ہوا ہے، ان کا تو ابھی آغاز ہوا ہے،تمام اداروں کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنے کی توقیق عطا کریں، اب ادارے ان کا احتساب کریں گےکون سچا ہے کون جھوٹا وقت بتائے گا،

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

Shares: