باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کو بڑا صدمہ،انتہائی اہم عہدیدار اور مرکزی رہنما چل بسے
مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک وفات پا گئے ہیں، پرویز ملک علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے،آج انکی موت ہو گئی ہے،وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا کہنا تھا کہ پرویز ملک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، پرویز ملک این اے 133 لاہور سے رکن قومی اسمبلی تھے ن لیگی رہنما پرویزملک 5بار ایم این اے اورسابق وفاقی وزیربھی رہے ملک پرویز نے آج ڈاکٹر عبد القدیر خان کے لیے فاتحہ خوانی کا بھی انتظام کر رکھا تھا ،بیماری کے باعث ملک پرویز نے ن لیگ لاہور کی صدارت سے معذرت کر لی تھی۔تاہم قیادت کی ہدایت پر وہ ن پارٹی کے معاملات کو دیکھتے رہے ۔ ملک پرویز کا شمار مسلم لیگ ن کے جاں نثار اور وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا ۔ وہ متعدد بار ن لیگ کی ٹکٹ پر لاہور کے مختلف حلقوں سے منتخب ہوتے رہے ۔ملک پرویز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بھی صدر رہے۔انکی بیگم شائستہ پرویز ملک اور بیٹا علی پرویز ملک مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔ملک پرویز ن لیگ کے مرکزی عہدوں پر بھی رہے
صدر مسلم لیگ(ن) لاہور و ایم این اے محمد پرویز ملک کی نماز جنازہ کل 12 اکتوبر بروز منگل صبح 10:00 بجے LCCA گراونڈ نزد قذافی سٹیڈیم لاہور میں ادا کی جائے گی۔ پرویز ملک کی نما زجنازہ میں ن لیگ کے رہنما، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، کارکنان سمیت بڑی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے، ن لیگی رہنماؤں افضل کھوکھر و دیگر نے پرویز ملک کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنما پرویز ملک کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی جنازہ کل صبح ١٠ بجے 142، ای 1، گلبرگ 3 لاہور سے اٹھایا جائے گا نماز جنازہ مرحوم پرویز ملک کی رہائش گاہ کے قریب مقامی کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی
پارٹی کے سینئر رہنما پرویز ملک کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی جنازہ کل صبح ١٠ بجے 142، ای 1، گلبرگ 3 لاہور سے اٹھایا جائے گا نماز جنازہ مرحوم پرویز ملک کی رہائش گاہ کے قریب مقامی کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی https://t.co/vaNoSJ8hac
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 11, 2021
ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے پرویزملک کے انتقال پر اظہا رافسوس کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن قابل ،وفادار اورمخلص رہنما سے محروم ہوگئی ،پرویز ملک مخلص بھائی اور ساتھی تھے ،ان کی رحلت بڑا نقصان ہے،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پرویز ملک خلق خدا کا بھلا کرنے والے رحم دل انسان تھے،پرویز ملک کی وفات کا بہت صدمہ ہے،
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شفیق اور بے داغ انسان ملک پرویز کی وفات کا سن کر شدید دھچکا لگا۔وہ مسلم لیگ ن کا اثاثہ اور قائد نواز شریف کےدیرینہ اور باوفا ساتھی تھے۔میری دعائیں اور دلی جذبات شائستہ پرویز ، علی پرویز اور تمام اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔اللّہ ان کی آخری منزلیں آسان فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ دے
شفیق اور بے داغ انسان ملک پرویز کی وفات کا سن کر شدید دھچکا لگا۔وہ مسلم لیگ ن کا اثاثہ اور قائد نواز شریف کےدیرینہ اور باوفا ساتھی تھے۔میری دعائیں اور دلی جذبات شائستہ پرویز ، علی پرویز اور تمام اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔اللّہ ان کی آخری منزلیں آسان فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ دے pic.twitter.com/zVl23U0NTb
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 11, 2021
سابق وزیراعظم نواز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک پرویزصاحب کی وفات پر میں،محمد شہباز شریف،ہمارا تمام خاندان اورمسلم لیگ ن کا ہر کارکن سوگوارہے۔مرحوم میرے دیرینہ اور باوفا ساتھی تھے اورمسلم لیگ کے ساتھ انکی وابستگی بےمثال تھی۔اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام سےنوازے اور انکی بیگم صاحبہ اوراہلخانہ کوصبرجمیل عطا فرمائے.
ملک پرویزصاحب کی وفات پر میں،محمد شہباز شریف،ہمارا تمام خاندان اورمسلم لیگ ن کا ہر کارکن سوگوارہے۔مرحوم میرے دیرینہ اور باوفا ساتھی تھے اورمسلم لیگ کےساتھ انکی وابستگی بےمثال تھی۔اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام سےنوازے اور انکی بیگم صاحبہ اوراہلخانہ کوصبرجمیل عطا فرمائے
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 11, 2021
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز ملک کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم سلجھے ہوئے پارلیمنٹرین اور مثبت سوچ کے حامل شخص تھے۔وفاقی وزیر اطلاعا ت فوادچودھری نے پرویزملک کے انتقال پر اظہا رافسوس کیا اور کہا کہ ملک پرویز نفیس، ملنسار اور محبت کرنیوالے شخص تھے،شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک کے انتقال کا سُن کر افسوس ہوا،
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔ ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک صاحب کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ وہ نواز شریف کے سچے اور کھرے ساتھی تھے۔ پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اللہ ان کو جنت میں جگہ دے آمین
پرویز ملک کا انتقال مسلم لیگ نون پنجاب کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ،مسلم لیگ نون لاہور نے بھی آج تمام سیاسی تقریبات معطل کر دی ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور ایم این اے پرویز ملک کے انتقال پر گہر ے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے،فیصل کریم کنڈی نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھاکہ پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر پرویز ملک کے انتقال پر افسردہ ہوں، ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل عطاء فرمانے کی دعا ہے۔








