پرویز مشرف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے درست فیصلہ کیا، سابق وزیر قانون

0
29

پرویز مشرف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے درست فیصلہ کیا، سابق وزیر قانون

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے پرویز مشرف کی درخواست پر خصوصی عدالت کے غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے پر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ عدالت متنازع ہوتو فیصلے بھی درست نہیں ہوسکتے،آئین میں ترمیم 2010 میں ہوئی تھی،ترمیم کے مطابق وفاقی حکومت سے مراد وزیراعظم اور کابینہ تھا،خصوصی عدالت کی تشکیل کا اختیارچیف جسٹس کے  پاس نہیں،عدالت غیرقانونی ہونے پرسپریم کورٹ میں اپیل دائرنہیں ہوسکتی،

سابق وزیر قانون خالد رانجھا کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے درست فیصلہ کیا،خصوصی عدالت کا فیصلہ حکومت نہیں،فردواحد کا تھا،خصوصی عدالت کی تشکیل کا حکم ذاتی عناد پر دیاگیا،

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا عدالت نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔درخواست سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی گئی تھی. کالعدم قرار دی گئی خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں‌ پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی۔

خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

سابق صدر پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کوچیلنج کررکھا ہے.

درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے استغاثہ کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا،

لاہور ہائی کورٹ میں  سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،

Leave a reply