پرویز مشرف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے کیا فیصلہ محفوظ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ نےپرویزمشرف کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا.لاہورہائیکورٹ کے فل بینچ نے کیس کی سماعت کی,لاہور ہائیکورٹ کافل بینچ کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں سنائےگا

لاہورہائیکورٹ میں پرویز مشرف کیس میں خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق سمری اورریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مشرف کیخلاف کیس بنانے کامعاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا ،مشرف کیخلاف کیس سننے والی عدالت کی تشکیل کابینہ کی منظوری کے بغیر ہوئی ،وکیل وفاق نے کہاکہ ایف آئی اے نے پرویز مشرف کے خلاف انکوائری مکمل کی

جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کی کتنے رکنی ٹیم نے مشرف کیخلاف انکوائری کی،وکیل وفاق نے کہا کہ 20 سے 25افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے انکوائری مکمل کی،عدالت نے استفسار کیا کہ ان میں سے کل کتنے لوگوںنے ٹرائل جوائن کیا ،وکیل وفاق نے کہاکہ ان میں سے صرف ایک شخص ٹرائل میں پیش ہوا،فل بنچ نے کہا کہ انکوائری کی کیا حیثیت جب انکوائری کرنےوالے ہی ٹرائل میں پیش نہیں ہوئے۔

خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

سابق صدر پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کوچیلنج کررکھا ہے.

درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے استغاثہ کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا،

لاہور ہائی کورٹ میں  سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،

Shares: