پسند کی شادی کرنے والے کوہستانی جوڑے کے قاتل گرفتار
مینگورہ میں صرافہ بازار میں ڈکیتی کرنے والا گروہ پنجاب سے گرفتار ، تحصیل مٹہ میں جنگلی جانور کے حملے کی خبر غلط نکلی،چارباغ میں پسند کی شادی کرنے والے کوہستانی جوڑے کے قاتل گرفتار کر لئے گئے
ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے مینگورہ میں ایس پی انوسٹی گیشن سوات شاہ حسن خان،ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان،ڈی ایس پی خوازہ خیلہ اعجاز خان،ایس ایچ او مینگورہ مجیب عالم خان،انوسٹی گیشن آفسیرمشرف خان،ایس ایچ او تھانہ چارباغ علی بادشاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ کے صرافہ بازار میں20 جنوری کی صبح فرمان جیولرز پر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس میں نامعلوم مسلح افراد نے چوکیدار کو یرغمال بناکر270 تولے سونا سمیٹ کر فرار ہوگئے تھے۔جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور چار رکنی گروہ کو پنجاب کے ضلع وہاڑی سے گرفتارکرلیاجن میں محمد رفیق،محمدماجد،محمدعرفان اورمحمد زاہد شامل ہیں۔ڈکیتی میں استعمال ہونے والی کار اور 148 تولے سونابھی برآمدکرلیاگیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ملزمان کو پنجاب سے قانونی طریقے سے جلد ہی سوات منتقل کردیا جائے گا۔
ڈی پی اوسوات زاہدنواز مروت نے کہاکہ چارباغ میں پسند کی شادی کرنے والے کوہستانی جوڑے کے قاتل بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ ملزمان صدررحمان ،شاہ فیصل اور اخترایوب ساکنان جلکوٹ کوہستان نے 5 جنوری کو نوبیاہتا جوڑے کو چھری کے وار کرکے ذبح کیاتھا، ملزمان میں مقتولین کے بھائی اورمقتولہ کا چچاشامل ہیں، مقتول مجیب الرحمان اور لاہوری بی بی نے چار ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی,:ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے جیل بھجوا دیا گیا
ڈی پی او سوات نے کہا کہ تحصیل مٹہ کے علاقے اونڑا میں دو خواتین اور ایک بچی کی لاشیں ملی تھیں اور جنگلی جانور کے حملے میں ہلاکت کی خبریں پھیلائی گئیں تاہم پولیس نے شک کی بنیاد پر پوسٹ مارٹم کراکر ثابت ہوگیا کہ خواتین اور بچی کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا ہے جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
یونیورسٹی میں گینگ ریپ ، اطلاع کے باوجود انتطامیہ معاملہ دبا گئی، ویڈیو وائرل
سلام آباد کی بڑی یونیورسٹی میں طالب علم سے اجتماعی زیادتی: طالب علم نے مقدمہ درج کرانے سے انکارکردیا
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”