سندھ ہائی کورٹ ، پسند کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
سندھ ہائی کورٹ نے خاتون کے شوہر اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیا سندھ ہائی کورٹ نے مبینہ مغویہ کو جمعہ کو طلب کرلیا،عدالت نے حکم دیا کہ جو بھی متعلقہ افسر مقرر ہے وہی مبینہ مغویہ کو لے کر آئے، اگر بچی والدین کے پاس جانے کو تیار ہے تو پھر کیا ایشو ہے؟ وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ فیملی کورٹ میں دو ماہ سے کیس التوا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بچی والدین کے ساتھ جانے کو تیار ہے؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر نے لکھا ہے کہ بچی جانا چاہتی ہے،
عدالت نے استفسار کیا کہ بچی والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے تو فیملی کورٹ نے درخواست کیوں مسترد کی؟ وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ ہم نے عبوری کسٹڈی مانگی تھی جیسے عدالت نے مسترد کیا، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم بچی کو عدالت میں طلب کرلیتے ہیں
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
قبل ازیں پولیس نے ایک اور کیس میں کاروائی کرتے ہوئے اپنے بہنوئی اویس کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے 2 سگے بھائی ساتھی سمیت گرفتار کر لئے گئے. گرفتار ملزمان میں عبدالرزاق عرف بابا، اشفاق اور شفاقت شامل ہیں ملزمان چند روز قبل اپنے بہنوئی کو ساتھی کی مدد سے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،مقتول اویس نے ملزمان کی بہن سے پسند کی شادی کر لی تھی جس کا انہیں رنج تھا،مقتول اویس ایک سال سے اپنی بیوی کے ساتھ روپوش ہو کر زندگی بسر کر رہا تھا ،