پشین ضمنی الیکشن،جے یو آئی نظریاتی نے کس پارٹی کی حمایت کر دیِ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمیعت علمائے اسلام نظریاتی اور باپ پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی ہے اور پشین میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے
پریس کانفرنس میں باپ پارٹی کے اسفند یار کاکڑ جمیعت کے مولانا عبد القادر لونی شریک ہوئے.، مولانا عبدالقادر لونی کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں نے قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹا ،جمیعت نظریاتی پشین کے ضمنی الیکشن میں باپ پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرتے ہیں۔ جمیعت اپنے امیدوار باپ پارٹی کے امیدوار نصیب اللہ کے حق میں دستبردار ہوں گے
مولانا عبدالقادر لونی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کامیاب نہیں ہوگی۔ سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کے ذریعے ہونا چاہئے۔ پی ڈی ایم کی قیادت مولانا کررہے لیکن پی ڈی ایم شامل جماعتیں نے پاکستان کو لوٹا ہے-
اسفندیار کاکڑ کا کہنا تھا کہ جمیعت علمائے اسلام نظریاتی کے اس اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں پی ڈی ایم کے قائدین ملک و قوم کے خلاف کام کررہے ہیں ۔