رینجرز ٹریننگ سینٹر اور اسکول کراچی میں بنیادی ریکروٹس ٹریننگ کورس-29 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

0
71

کراچی :رینجرز ٹریننگ سینٹر اور اسکول کراچی میں بنیادی ریکروٹس ٹریننگ کورس-29 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں رینجرز ٹریننگ سینٹر اور اسکول کراچی میں بنیادی ریکروٹس ٹریننگ کورس-29 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ لیڈی ریکروٹس بھی پاسنگ آؤٹ سکواڈ کا حصہ تھیں۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈی جی رینجرز سندھ، زیر تربیت افراد کے لواحقین اور پولیس حکام نے شرکت کی۔ کور کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پریڈ کا جائزہ لیا اور نمایاں تربیت حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے این جے ویگورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول کراچی کی60 سے زائد طلبا اور اساتذہ پر مشتمل وفد نے سندھ ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول پاکستان رینجرز سندھ اور شوٹنگ اینڈ سیڈل کلب کراچی کا معلوماتی دورہ کیا۔

وفد کے شرکا کو پاکستان رینجرز سندھ میں بھرتی کے لیے جسمانی اور فزیکل ٹریننگ کے مطلوبہ معیار اور اپلیت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور رینجرز کے افسران اور جوانوں کے فرائض اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔

معلوماتی دورے کے دوران شرکا کو رینجرز کے اسپیشل دستوں کی جانب سے ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی مشقیں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے گئے۔ بعد ازاں شرکا نے رینرجز سیڈل کلب کا بھی دورہ کیا جہاں پر فائرنگ ، گھوڑوں اور اونٹوں کی سواری کے دلچسپ مظاہرے بھی دکھائے گئے۔ تقریب کے اختتام پر شرکا کی جانب سے والہانہ محبت کا اظہار پاکستان زندہ باد کے واشگاف نعروں سے کیا گیا اور شہر کراچی میں بحالی امن کے لیے رینجرز کی کاوشوں کو سراہا گیا

Leave a reply