طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے ؟
ٹوکیو:حسب روایت اس سال بھی دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاپان اور سنگاپور مشترکہ طور پر پہلے نمبر پرموجود ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں ایشیائی ممالک کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔
سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر
رپورٹ کے مطابق پہلے دو نمبر پر موجود ممالک یعنی جاپان اور سنگاپور کے شہریوں کو 190 ممالک میں ویزا آن آرائیول کی سہولت دی جاتی ہے۔طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں فن لینڈ، جرمنی اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پرموجود ہیں۔اسی طرح یورپی ممالک ڈنمارک، اٹلی، لکسمبرگ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، اس فہرست میں فرانس، اسپین اور سوئیڈن کا چوتھا نمبر ہے۔
چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا
پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں امریکا اور برطانیہ کا چھٹا نمبر ہے، طاقتور ویزےکی فہرست میں ان دونوں ملکوں سے مجموعی طور پر 15 ملک آگے ہیں۔مسلم ممالک میں متحدہ عرب امارات سب سے آگے ہے، فہرست میں اس کا نمبر 15 ہے، جس کے شہریوں کو 172 ممالک کے لیے پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔بھارت 82ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان اور صومالیہ ایک ساتھ 104 ویں نمبر پر ہیں جبکہ عراق اور افغانستان سب سے آخر میں 106 اور 107 نمبر پر براجمان ہیں۔