پتنگ بازی کے لیے تیار ہونے والی پتنگٰیں، لیکن اب کس کے پاس؟

0
53

لاہور پولیس پتنگ بازی کے خونی کھیل کی روک تھام کے لیے ایکشن میں آ گئی، شہر میں پتنگا بازوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئیں ، ہنجروال کے علاقے میں ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ کی قیادت میں انسداد پتنگ سازی اور فروشی کے حوالہ سے بڑی کاروائی کی گئی، پتنگیں بنانے والا کارخانہ پکڑ لیا، پولیس کے مطابق کاروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں احمد اور حمزہ شامل ہیں، ملزمان نے ہنجروال کے علاقہ میں پتنگیں تیار کرنے کا کارخانہ بنا رکھا تھا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی440تیار پتنگیں اور 30,000 پتنگیں تیار کرنے کا خام مال برآمد کیا گیا، ملزمان پتنگیں تیار کرکے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھی فروخت کرتے تھے، اسی طرح ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں پتنگ بازوں اور فروش کرنے والوں کے خلاف شاہدرہ کے علاقے میں کاروائی کی جس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے 50 سے زائد پتنگیں برآمد کی گئیں ۔دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر کاروائی کرتے 250کیمیکل ڈور کی.چرخیاں اور 35 عدد پنے ڈور بھی برآمد کیے گئے ،

Leave a reply