معاشی بحران،انتخابات،پاکستان بار کونسل نے وکلا کنونشن بلا لیا

0
33
PBC

پاکستان بار کونسل نے 5 ستمبر کو وکلا تنظیموں کی کانفرنس کا اعلان کیا ہے،

پاکستان بار کونسل کے سیکرٹری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی تمام وکلاء تنظیموں کی کانفرنس پانچ ستمبر کو پاکستان بار کونسل کے دفتر سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہو گا ، اجلاس ساڑھے گیارہ بجے ہو گا، جاری ایجنڈہ کے مطابق پاکستان میں موجودہ آئینی بحران، وکلاء کے گھروں پر چھاپے اور مقدمے، عام انتخابات ،بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی،

پاکستان بار کونسل کے سیکرٹری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وکلاء تنظیموں کے نمائندگان کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں،

پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی

دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے وکلا کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلا کنونشن 5 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا اور لائرز کنونشن میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ کنونشن کے انعقاد بارے پاکستان بار کونسل نے تمام صوبائی بار کونسلوں اور بار ایسوسی ایشنوں کو آگاہ کر دیا ہے.

قبل ازیں پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وائس چیئرمین ہارون الرشید اور حسن رضا پاشا نے وکلاء کی رہائش گاہوں پر چھاپوں اور ان کی گرفتاریوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو کسی سیاسی جماعت سے منسلک نہیں کرنا چاہئے، کیونکہ وہ قانون کے مطابق صرف اپنے متعلقہ مؤکلوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ . انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر چھاپے بند کریں اور وکلاء کے خلاف درج ایف آئی آر منسوخ کریں اور ان پر دباؤ ڈالنے سے گریز کریں، قانون نافذ کرنے والے ادارے وکلاء کے اہل خانہ کو کسی بھی طرح سے ہراساں نہ کریں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں پاکستان بار کونسل مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی،

Leave a reply