پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وائس چیئرمین ہارون الرشید اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب، تحریک انصاف کےصدر چودھری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کی مزمت کی ہے، پرویز الہیٰ کو تھری ایم پی او کے تحت کل عدالت سے گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا،اسلام آباد پولیس نے پرویز الہیٰ کو گرفتار کیا اسکے باوجود کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ کسی قسم کے کیس میں بھی پرویز الہیٰ کو گرفتار نہ کیا جائے،
پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری سے قانون کی حکمرانی اور سیاسی منظر نامے میں طاقت کے استعمال کے بارے میں سوالات پیدا ہوئے ہیں ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنے کے لیے ہر کسی کو عدالتی احکامات پر عمل کرنا ہوگا،عدالتوں کو سیاسی مقدمات کا فیصلہ کرتے وقت اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ آیا ان کے احکامات پر عملدرآمد ہو سکتا ہے یا نہیں، پاکستان بار کونسل اور وکلا برادری نے ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ہے
پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
پاکستان بار کونسل نے 5 ستمبر کو وکلا تنظیموں کی کانفرنس کا اعلان کیا ہے،