پاکستان بار کونسل نے ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سب سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکالنے اور آئندہ صاف شفاف عام انتخابات کے انعقاد کے لیئے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کی پیشکش کر دی،

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان بار کونسل اور قانونی برادری آئین کی بالادستی، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ قانون، عدلیہ کی آزادی کے ساتھ ساتھ جمہوری عمل کے ذریعے جمہوریت اور سول اتھارٹی کو یقینی بنائیں اورہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کے خلاف مزاحمت کریں، جو ملک کو عدم استحکام کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے ملک کے سیاسی، معاشی اور سماجی حالات اور افراتفری کا ادراک کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں اور دیگر اہم عوامی مسائل جیسے مہنگائی، کرنسی کی قدر میں کمی اور بے روزگاری پر توجہ دیں،

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان بار کونسل اور وکلا برادری نے ہمیشہ مذکورہ مقاصد کے لیے جدوجہد کی ہے اور آئین میں درج ملک کے جمہوری عمل کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے، ماضی میں پارلیمانی جماعتوں کے درمیان ثالثی کے لیے خدمات پیش کیں۔ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا،موجودہ حالات میں پاکستان بار کونسل تمام پارلیمانی جماعتوں کی مرکزی قیادت کو اپنے تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور تمام اسمبلیوں کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کرنے کے لیے تیار ہے۔

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

Shares: