افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

0
71
افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج #Baaghi

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغان امن عمل کے بہت سے پہلو ہیں،

ڈی جی آئی ایس پی آر کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان نے خلوص نیت سے امن عمل بڑھانے کی کوشش کی، امن عمل آگے بڑھانے میں پاکسان کا کردار کلیدی رہا، افغانستان نے کیسے آگے بڑھنا ہے فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے،پاکستان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہا،امریکا نے افغان فوج کی تربیت پر بہت پیسے خرچ کیے، اس وقت افغان فوج کی پیشرفت خاص نہیں،اب تک خبروں کے مطابق طالبان کی پیشرفت زیادہ ہے،افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا،امریکہ نے تو افغانستان سے انخلا کرلیا ہے افغانستان کے فریقین کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اس مسئلے میں مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے ،افغان فوج کی تربیت پر کھربوں خرچ کیے گئے،ہم امن عمل کیلئے کوشش کرتے رہے اور کرتے رہیں گے،افغان بارڈر پر 90فیصد تک باڑ لگا چکے ہیں،بہت عرصہ پہلے پاک افغان سرحد کی مینجمنٹ کرنا شروع کردی تھی، پاک افغان سرحد کی نگرانی کیلئے ایف سی کے نئے ونگ بنا دیے گئے ہیں ، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران ہمارے جوانوں کی شہادتیں بھی ہوئیں،پر امید ہیں کہ پاک افغان سرحد پر ہرطرح کی صورتحال پرقابو پا لیں گے، افغانستان میں تشدد بڑھا تو مہاجرین پاکستان کی طرف آسکتے ہیں ،افغان فوج کی تربیت پر امریکا کی جانب سے بڑی رقم خرچ کی گئی،ہم نے اپنی سرزمین کو کسی کیخلاف نہ استعمال ہونے دینا ہے اور نہ ایسے عناصر کو آنے دینا ہے، ہم بہت کلیئر ہیں، اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے سرحد پار سے حملوں سے متعلق معاملات افغان حکومت سے اٹھائے ہیں جیسے انتظام ہم نے کیے وہ دوسری طرف سے بھی ہونے چاہئے تھے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں سول وار ہوئی تو کسی کا بھلا نہیں ہو گا،افغانستان میں تمام دھڑے بھی جنگ سے تنگ آ چکے ہیں، سب جانتے ہیں داعش، ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود ہیں،ڈبھارت دنیا کو بتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ افغانستان کے مسائل کی وجہ پاکستان ہے،دنیا کو معلوم ہو چکا ہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے بہت کوشش کی بھارت اپنے پروپیگنڈے پر کسی کی توجہ حاصل نہیں کر پا رہا، امن عمل آگے بڑھانے میں پاکستان کا کردار کلیدی رہا، پناہ گزینوں سے متعلق تمام خدشات موجود ہیں،

غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

Leave a reply