پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے چیئرمین اور صدر کا انتخاب ہوگیا

0
33

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے چیئرمین اور صدر کا انتخاب ہوگیا

باغی ٹی وی : پاکستان باکسنگ فیڈریشن انتخابات ، لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے .

خالد محمود باکسنگ فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے .کرنل ر ناصر اعجاز تنگ بھی بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے .

چئیرمین صدر اور سیکرٹری جنرل سمیت دوسرے عہدوں کے لئے کوئی دوسرا امیدوار سامنے نہیں آیا. الیکشن کمیٹی باکسنگ فیڈریشن نے بلا مقابلہ منتخب ہوئے والے عہدیداروں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی الیکٹو جنرل کونسل نے منتخب باڈی کی متفقہ منظوری دے دی .چاروں صوبوں پاکستان آرمی ، نیوی ائر فورس سمیت ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی .پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپکس ایسوسیشن کے آبزور بھی موجود تھے

چیئرمین پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے کونسل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لاکر کوشش کی جائے گی باکسنگ کو پہلے کی طرح آگے لایا جائے ،

کھیل کی ترقی کے لئے قانون اور رولز کی بالادستی ہو گی تو کھیل بھی ترقی کرے گا۔ ، بہت جلد پاکستان کا نام باکسنگ کے میدان میں ماضی کی طرح روشن ہوگا ،

Leave a reply