سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے پنشن فنڈ میں اربوں روپے کی بدعنوانی سامنے آگئی ہے اور آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے کے پنشن فنڈ میں 47 ارب روپے کی بدعنوانی سامنے آئی ہے، بے ضابطگی میں سی اے اے شعبہ فنانس کے افسر ملوث ہیں۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنشن فنڈ سے 47 ارب روپے منظوری کے بغیر بینک میں رکھوائے گئے، یہ رقم سرمایہ کاری کے لیے دی گئی حد سے بھی زیادہ ہے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری کے لیے سی اے اے بورڈ سے اجازت نہیں لی گئی، پنشن فنڈ سے سرمایہ کاری کے لیے حد 4 سے 6 ارب روپے ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ڈیٹا ہیک ہوگیا
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کی کاروائی

جبکہ آڈیٹر جنرل پاکستان کے مطابق آڈٹ کے دوران سی اے اے سے جواب طلب کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ آڈیٹر جنرل نے سی اے اے کے ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنشن فنڈ سے متعلق شفاف تحقیقات کی جائیں۔

Shares: