چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 72 واں اجلاس ہوا
اجلاس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں منعقدہ اجلاس میں مالی برس25۔ 2024 کے بجٹ تخمینہ جات کی منظوری دی گئی، ڈویلپمنٹ بجٹ سے قذافی سٹیڈیم۔ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے لیے 12 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی، ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے 4 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے کئے ،پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے 12 گراونڈز کی خود دیکھ بھال کرے گا،پاکستان بھر میں 100 گراؤنڈز کے عملے اور دیکھ بھال کے لئے فنڈز بھی پی سی بی دے گا
ڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی،وویمن کرکٹ کا بجٹ پہلی بار 7 کروڑ روپے سے بڑھا کر 24 کروڑ روپے کرنے کی منظوری دی گئی،وویمن کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی،
اجلاس میں اگلے برس پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی،بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں قذافی سٹیڈیم ۔ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بھی بریف کیا گیا
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا جائے گا۔سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سے شائقین کرکٹ کے لئے سہولتیں بہتر ہوں گی۔چیمپئنز ٹرافی کے لئے انٹرنیشنل معیار کے مطابق انتظامات کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹس اور میچوں کے نئے وینیوز پر کام کر رہے ہیں۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک و وویمن کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لئے کئے گئے, اقدامات کے بارے آگاہ کیا،ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی