کل پی سی بی کا اہم اجلاس ، کیا ہوںگے فیصلے
باغی ٹی وی : پی سی بی کی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے کل کراچی میں ہونے والے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے عہدے کی مدت میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہوگی .
اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گےگورننگ بورڈ کے اجلاس میں اس کے علاوہ دیگر اہم امور زیر بحث آنے کی اطلاعات ہیں
چیئرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹواجلاس میں کرکٹ کی تازہ صورت حال سے آگاہ کریں گے، اجلاس میں قومی ٹیم کی کارکردگی ، حالِیہ سیریز اور مستقبل کے ٹورز پر بات ہوگی ۔
ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے کامیاب انعقاد پر بورڈ آف گورنرز کو بریفنگ دی جائے گی .، کرونا ٹیسٹنگ اور آئندہ کے لائحہ عمل بھی شامل ہے .
واضح رہے کہ وسیم خان کے 3 سالہ عہدے کی مدت اگلے برس فروری میں ختم ہو رہی ہے ، وسیم خان کے عہدے کی مدت میں کم از کم ایک برس توسیع کا امکان ہے۔کیونکہ بورڈ اور حکومت ان پر مہربان نظر آتی دکھائی دیتی ہے .