پی سی بی نے دورہ جنوبی آفریقہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا
باغی ٹی وی : پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ نے اعلان کرتے ہوئےبتا دیا ہے کہ قومی ٹیم جنوبی آفریقہ کب جائے گی . تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بورڈ کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ دورے میں 3 ایک روزہ اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
دورے میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔ 2، 4 اور 7 اپریل کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
ادھر جنوبی آفریقہ کے بورڈ نے پاکستان کی جنوبی آفریقہ آمد کی تصدیق کی ہے اور اس سلسلے میں بورڈ کے ساتھ اپنے رابطے کا بتایا ہے . پاکستان پروٹیز کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ دو اپریل کو پریٹوریا میں کھیلے گا، چار اپریل کو پاکستان اور جنوبی افریقا دوسرے ایک روزہ میچ میں جوہانسبرگ میں آمنے سامنے ہونگے جبکہ تیسرا میچ پریٹوریا میں ہی سات اپریل کو کھیلا جائے گا۔
بعد ازاں دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز دس اپریل سے ہوگا، دوٹی ٹوئنٹی میچز جوہانسبرگ جبکہ دو پریٹوریا میں کھیلے جائیں گے۔