پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میچز سے متعلق اہم اعلان کر دیا، بڑی خبر
پي سي بي اور فرنچائز کے درميان پي ايس ايل کے تمام ميچيز پاکستان ميں کروانے پر اتفاق کرليا گيا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قذافي سٹيڈيم ميں ہونے والي پی ایس ایل فرنچائز مالکان اور چئیرمین پی سی بی کے درمیان ملاقات ہوئي جس ميں فرنچائز مالکان نے لیگ کے پاکستان میں انعقاد ہر اپنے تحفظات سے چیئر مین کو آگاہ کيا۔ اس موقع پر چيرمين پي سي بي احسان ماني کا کہنا تھا کہ بورڈ حکام اور فرنچائز نمائندے مل کرغیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان ميں کھيلنے پر تحفظات دور کرنے کی کوششیں کریں گے جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کے لئے بورڈ حکام ان کے ایجنٹس کو بریفنگ بھي دیں گے اور بورڈ حکام کے ساتھ ساتھ فرنچائز نمائندے بھی کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائیں،
اس موقع پر پی ایس ایل کے فنانشل ماڈل پر بھی غور کیا گیا ۔ پي سي بي حکام نے فرينچائز مالکان کو پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس کي تاريخ کا اعلان جلد کرنے پر اتفاق کيا۔ پي سي بي کے ايم ڈي نے بتايا کہ لیگ کے شیڈول کو گورننگ کو نسل اجلاس میں حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ بورڈ حکام نے فرنچائز مالکان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھي کرواي ۔ بعد ازں چئیر مین پی سی نے فرنچائز مالکان کے اعزاز ميں ظہرانہ دیا