پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جب کہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے۔ اس کے علاوہ آصف علی ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی اور افتخار احمد کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
عماد وسیم، خوش دل شاہ، محمد نواز ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شاہ نواز دھانی اور عثمان قادر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
Pakistan squad for Bangladesh T20Is
More details: https://t.co/0DHDpQ9Lya#BANvPAK | #HarHaalMainCricket
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 8, 2021
سینئر کھلاڑی شعیب ملک کو بھی بنگلہ دیش کے خلاف سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے تاہم ان کی فٹنس اور پرفارمنس دیکھ کر یوں ہی لگتا ہے کہ وہ مزید بھی کھیلیں گے۔
دوسری جانب کرکٹر محمد حفیظ نے خود ہی معذرت کرلی تھی جس کے باعث انہیں سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔