بھارت کو شکست، پی سی بی نے پاکستانی ڈریسنگ روم سے کھلاڑیوں کے جذباتی مناظرشئیر کر دیئے

0
123

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے سنسی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا جس پر جہاں پاکستانی عوام نے خوشی منائی وہیں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی ڈریسنگ روم میں جشن منایا جس کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے-

باغی ٹی وی : گزشتہ روز پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کر دیا میچ کی آخری گیند تک جہاں شائقین کرکٹ کی نظریں اسکرینوں پرجمی رہیں اور دل کی دھڑکنیں اوپرنیچے ہوتی رہیں وہیں پاکستانی کرکٹرز بھی ڈریسنگ روم میں سانسیں روکے نظر آئے جس کی ویڈیو پی سی بی نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہے-

بھارت میں سکھوں سے نفرت: آصف کا کیچ کیوں چھوڑا؟ بھارتی انتہا پسندوں نے ارشدیپ سنگھ کو خالصتانی قرار…


پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سنسنی خیز میچ کےدوران کپتان بابر کو شیشے کے پاس کھڑے پریشان سی صورتحال میں میچ دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، شاداب اور حارث رؤف بیٹھے منہ پر ہاتھ رکھے میچ دیکھ رہے ہیں۔

ویڈیو میں پاکستان کی جیت پر شاداب خوشی کے مارے اچھلتے دیکھے گئے اور بابر اور دیگر کھلاڑی بھی ایک دوسرے کے ساتھ جذبات میں گلے ملتے بھی دیکھے گئے۔

دوسری جانب بھارت کےخلاف پاکستان کی جیت کا جشن مقبوضہ کشمیرمیں بھی بھرپور طریقے سے منایا گیا سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو پاکستان سے شکست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی میں پٹاخے چلائے گئے۔

پاکستانی ٹیم کی بھی کلاس ہے جس کے چیلنج کا سامنا آج ہوا، بھارتی کپتان،پاکستان مقابلے کی ٹیم…

جشن کے دوران نوجوانوں نےمقبوضہ کشمیرکےمتعدد مقامات پر اللہ اکبراورپاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائےاس کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں پر پاک بھارت میچ دیکھا گیا اور پاکستان کی جیت کی خوشی میں جشن بھی منایا گیا۔


اس حوالے سے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹر پر ویڈیو شئیر کی جس میں کشمیریوں کو پاکستانی جھنڈے لہراتے اور پٹاخے جلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے ہمراہ انہوں نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بھی ہندوستان کو میچ ہراتا ہے جیت کی اصل اور بے مثال خوشی مقبوضہ کشمیر میں منائی جاتی ہے کشمیری ہم سے بڑے پاکستانی ہیں، جدوجہد آزادی کشمیر کو سلام۔


علاوہ ازیں پاکستان کی جیت پرحریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے مشعال ملک نے ٹوئٹر پر پاکستان اور بھارت کے میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’باپ باپ ہوتا ہے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی ہار کا بدلہ لے لیا ہے، پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کر لیا۔

ایشیا کپ: سنسنی خیزمقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو5 وکٹوں سے ہرا دیا

Leave a reply