وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان کوسٹ گارڈزکا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے.
پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر بلوچستان میں اوتھل، کھاری چیک پوسٹ اور گوادر دہشتی نالہ سائیڈ پر کارروائیاں کیں، اوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی جاپان کوچ سے 1140کلو چھالیہ اور 255پیکٹ گٹکا برآمد کر لیا،کھاری چیک پوسٹ پر بیلہ سے کراچی جانے والی الحنیف کوچ سے 12800 لیٹر ایرانی ڈیزل بر آمد کر لیا،گوادردہشتی نالہ سائیڈ سے 13 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقہ سے سپیڈبوٹ کے ذریعے ایران سے پاکستان سے آ رہے تھے۔ تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اورسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ سے ملکی صنعت اور معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سمگلنگ کے خلاف پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارکردگی کو سراہا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کا ایک اور بہادر سپوت وطن پر قربان
اینٹی نارکوٹکس فورس کا ایک اور بہادر سپوت وطن پر قربان ہو گیا۔وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے پنجگور کے علاقےمیں فائرنگ سے اے این ایف کے کانسٹیبل محمد افضال کی شہادت پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے شہیدکانسٹیبل محمد افضال کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل محمد افضال کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے شہید کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے زخمی سپاہی محمد شاہد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی سپاہی محمد شاہد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل افضال نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔منشیات کے خاتمے کے قومی مشن میں اپنی جان قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔فائرنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور ڈرگ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گے۔
سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے