دبئی جانے والے مسافروں کیلئے 27 اگست سے روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار

0
58

دبئی : دبئی جانے والے مسافروں کیلئے 27 اگست سے روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار،اطلاعات کے مطابق پاکستان سے دبئی جانے کے خواہشمند مسافروں کیلئے اہم خبر، 27 اگست سے مسافروں کیلئے روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا-

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے ایئر پورٹس پر پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت مہیا کر دی گئی- متحدہ عرب امارت کے حکام کے مطابق پاکستان سے دبئی جانے والے یا دبئی کے ذریعے کسی دوسرے ملک جانے والے مسافروں کو روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازما کروانا ہو گا،

دوسری صورت میں انہیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی- واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت اور چار دیگر ملکوں سے دبئی آنے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے قانون میں نرمی کردی ہے۔

اب ایسے تمام مسافر جن کے پاس یو اے ای کا کارآمد (درست) رہائشی ویزا موجود ہوگا وہ اپنی روانگی سے چھ گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔

اس سے قبل مسافروں کو ریپڈ ٹیسٹ روانگی سے چار گھنٹے قبل کرانا پڑتا تھا۔ اس سلسلے میں ایمریٹس ایئرلائنز کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام مسافر جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی کارآمد ویزا ہوگا، انہیں بھارت، نیپال، نائیجیریا، پاکستان، سری لنکا اور یوگنڈا سے دبئی آنے یا براستہ جانے کی اجازت ہوگی۔

لیکن ایسے مسافروں کو اپنی روانگی سے چھ گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا، سی اے اے نے کہاہے کہ ’چونکہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پی سی آر کی سہولت قائم کی گئی ہے اور سات ہوائی اڈوں سے کل 63 پروازیں کے ذریعے متحدہ عرب امارات پہنچنے والے آٹھ ہزار 910 مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی خیال رہے کہ زیادہ مہنگا پی سی آر ٹیسٹ وائرس کے آر این اے کی موجودگی کا پتہ لگاتا ہے اور یہ مریض میں انفکشن ظاہر ہونے سے پہلے ہی کووڈ 19 کی نشاندہی کر سکتا ہے جس سے متاثرہ شخص کو ابتدائی مرحلے میں ہی آئیسولیشن میں رکھا جا سکتا ہے۔

ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ جسم میں وائرس کے پروٹینس کا پتہ لگاتا ہے وہ بھی اس وقت جب پروٹینس کی زیادہ تعداد کے باعث انفیکشن اپنے عروج پر مریضوں میں ظاہر ہوتا ہے۔

Leave a reply