پی ڈٰ ایم آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کرے گی

مہنگائی کے خلاف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کرے گی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف خطاب کریں گے۔

مریم نواز جلسہ میں شرکت نہیں کریں گی جلسے کی میزبانی جے یو آئی کرے گی جس کے ایک ہزار سے زائد رضاکار سیکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ریلوے روڈ پر جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

مریم نواز اور بھارتی لابی کے درمیان محبت کی مشترکہ داستان:ورلڈ کپ 2019 کی خفیہ محبت کا پھراظہار

جلسہ گاہ میں قائدین کے لیے بیس فٹ چوڑا اور چالیس فٹ لمبا اسٹیج بنایا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ پنڈال میں کارکنوں کے لیے بیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جائیں گی۔ پنڈال میں کارکنوں کے لیے فرشی نشست کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

جو بھی قوم کے ساتھ دھوکہ کرے گا وہ جیل جائے گا:ایف آئی اے کا پٹرولیم مافیازکے خلاف…

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی، غریب اور مڈل کلاس کے لئے جینا مشکل کردیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں مہنگائی زیادہ ہوتی نظر آرہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر: پولیس نے مسلمانوں پر حملو ں کے حلاف احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر…

Comments are closed.