غیر متحدہ اپوزیشن کی پی ڈی ایم "بھان متی کا کنبہ” کی عملی تصویر ہے، فیاض الحسن چوہان

باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاسی لکی ایرانی سرکس کی ناکامی کی آج ہیٹ ٹرک ہونے جا رہی ہے۔ غیر متحدہ اپوزیشن کی پی ڈی ایم "بھان متی کا کنبہ” کی عملی تصویر ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اختلاف کا عالم یہ ہے کہ بلاول زرداری نے جلسے سے زیادہ گلگت بلتستان الیکشن کو زیادہ اہمیت دی۔ بلاول زرداری اپنی سیاست کو بیگم صفدر اعوان اور نواز شریف سے دور رکھ کر عقلمندی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ کراچی جلسے میں نواز شریف کی تقریر نشر نہ کرنا اور آج جلسے سے غیر حاضری بلاول زرداری کی سیاسی سمجھداری ہے۔

پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں قافلوں کا سلسلہ جاری


فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدراعوان کا "ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ دراصل "مجھے لندن جانے دو” کی دہائی ہے۔ بیگم صفدر اعوان کی سیاسی جدوجہد کا مقصد صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔ اپوزیشن چاہے کے ٹو پر چڑھے یا برج خلیفہ پر، این آر او اور کرپشن پر رعایت نہیں ملے گی۔
واضح‌ رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا جلسہ آج کوئٹہ میں ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کے لیے قافلوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے لیے ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراوَنڈ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی سمیت 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، عبدالمالک بلوچ اور سردار اختر مینگل کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے 10 رکنی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کوئٹہ پہنچی تھیں۔

Shares: