پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان،حکومتی وزرا کا شدید ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت فواد چودھری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کا اصل ایجنڈا او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے خلاف ہے-

باغی ٹی وی : فواد چودھری نے مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں کی گئی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کا اصل ایجنڈا اسلامی وزرائے خارجہ کانفرنس کے خلاف ہے،15سال بعد اسلامی وزرائے خارجہ کانفرنس ان کو ہضم نہیں ہورہی-

تحریک انصاف حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہورہی،مریم اورنگزیب

فواد چودھری نے کہا کہ کانفرنس کو ناکام بنانےکیلئے 23مارچ کو اسلام آباد بلاک کرناچاہتےہیں،فسادیوں نے نمٹنا جانتےہیں-

ادھر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہبا زگل نے پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکووں کے گلدستے کا مقصد انتشار پھیلانا ہے اسلام آباد میں پوری اسلامی دنیا سے وزرائے خارجہ آرہے ہیں،اپوزیشن کا مقصد انتشار پھیلانا ہے اسے ناکام بنا دیا جائے گا-

شہباز گل نے کہا کہ ان لوگوں کی ہر سازش کا ناکام بنائیں گے،تحریک انصاف ان کی سیاست مکمل طو رپر سمجھتی ہے،قانون توڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،جہاں قانون توڑیں گے قانون کے مطابق ان سے نمٹیں گے-

تمام اختیارات وزیراعظم کو دے دیئے گئے،شیخ رشید کا دعویٰ

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس ہونے جارہی ہےاب یہ لوگ انتشار کی طرف جارہےہیں یہ لوگ پہلے کہہ رہے تھے ہمارے پاس نمبر پورے ہیں اگر ان کے پاس نمبر پورے ہیں تو دھرنا کیوں دینے جارہےہیں-

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین کا مشترکہ اجلاس ہوا،اپوزیشن کے عدم اعتماد کی تحریک قومی امنگوں کی امین ہے-

سارا پنڈ مرجائے میراثی کی باری نہیں آنی،لیگی رہنما کا حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ بننے کے سوال پر ردعمل

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ طے ہوا ہے جعلی وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد قومی مفقاد کی امین ہے، حکومت آئینی دستوری اور جمہوری دائرے میں رہ کر سامنے کرنے کے بجائے فساد کی راہ اپنا چکی ہے، اور ارکان کو اسمبلی میں آنے سے روکنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں-

نائب امیر جماعت اسلامی کا پیکا آرڈی نینس کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ

انہوں نے کہا تھا کہ 23 مارچ کو پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا،وہ ہو گا باضابطہ طور پر تمام جماعتوں کے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کرتا ہوں پیپلز پارٹی اور عوامی پارٹی کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں پورے ملک سے بیک وقت لانگ مارچ کے قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے،اپوزیشن ارکان تحریک عدم اعتماد تک اسلام آباد رہیں گے،ہمت ہے تو حکومت 172 ارکان پورے کرے-

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ڈنڈے کا جواب ڈنڈے سے اور پتھر کا جواب پتھر سے دیں گے، اپوزیشن متحد اور سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے،ہماری اسٹرٹیجی پچھلے لانگ مارچ سے مختلف ہوگی ،لانگ مارچ کے شرکاء 24 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے،ہم بہت کچھ کرنے جا رہے ہیں، ان کو چھٹی کا دودھ یاد کرا دیں گے-

172 کی بجائے 182 ووٹ بھی دے دیں تو وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،فیصل واوڈا

Comments are closed.