پی ڈی ایم کے اجلاس کا اعلامیہ جاری‏ کر دیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق لانگ مارچ کی تاریخ کیلئے پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کو تجاویز کی تیاری کی ہدایت‏ کی ہے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اپوزیشن نے حکومتی متنازعہ قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ‏ کیا ہے –

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، کامران مرتضی، عطاءاللہ تارڑ کو قانونی تجاویز کی تیاری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ‏22نومبر کو پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے-

23نومبر کو پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی‏ کوئٹہ اور پشاور میں پی ڈی ایم کےجلسے منعقد کرنے کی منظوری دی گئی-

اعلامیہ میں کہا گیا کہ عوام کے ساتھ اس ظلم کا ذمہ دار وزیراعظم ہے،حکومت مہنگائی کی تلوار سے عوام کو روز قتل کر رہی ہےمہنگی چینی بھی انتہائی غیرمعیاری ہے-

پی ڈی ایم اعلامیہ‏ کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں مہنگی ہونے کے باوجود ملک میں گیس بحران نےعوام اور صنعتی شعبے کی نیندیں اڑا دیں‏ سردیوں کی آمد سے قبل ہی عوام ایک نئی اذیت میں مبتلا ہوگئے-

3سال میں حکومت عوام کو راشن کارڈ اور 3 وقت گیس کی فراہمی کی بھیک پر لے آئی ، کرپٹ ، نااہل اور ووٹ چور حکومت نے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے-

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں پی ڈی ایم کی رکن جماعتوں کے رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ جن رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی ان میں میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، حافظ عبدالکریم، اختر مینگل، اویس نورانی، محمود خان اچکزئی، حافظ حمد اللہ، احسن اقبال، سردار اختر جان اور میر کبیر شامل تھے۔

Shares: