معروف قانون دان اور پا کستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت کو نشانے پر رکھ لیا-
باغی ٹی وی : لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں۔ میرا مشورہ ہے ان پر اعتبار نہ کیا جائے۔
فیٹف اجلاس شروع،پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے گا
اعتزاز احسن نے کہا کہ سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں اگر مریم نواز کے پاس جج کی ویڈیوز تھیں تو ان کو کسی عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا؟ مریم نواز دعویٰ کرتی ہیں کہ میرے پاس اور بھی ثبوت ہیں مریم نواز کے پاس جو ثبوت ہیں وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سچا ثابت کرنے کے لیےثاقب نثار کی آڈیو فیک نیوز ہے نواز شریف کو وطن واپس لانا حکومت کے بس کی بات نہیں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لیباٹری سے جعلی بنوائی گئیں۔
سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم شروع
اس سے قبل گزشتہ برس مئی میں بھی اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ ان کا پہلے دن سے ہی مو قف ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے راستے علیحدہ ہیں انہوں نے ن لیگ کو 1985کی نرسری قرار دیا تھا ان کا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تھا وہ اس طرح منتخب ہو ئے جس طرح انہیں منتخب کروانے کی خواہش تھی ،تمام افراد پہلے سے ہی منتخب شدہ تھے سب جانتے ہیں نواز شریف سیاست میں کس طرح آئے تھے اگر ان ارکان کے لیے ابھی سیٹی بجا دی جائے تو وہ چلے جائیں گے۔