بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے 4 دسمبر بروز جمعہ اور6دسمبر بروز اتوار ملک بھر میں ضلعی ہیڈ کوارٹر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا بیان میں ضلعی صدور‘ جنرل سیکرٹریز‘ آرگنائزر‘ ڈپٹی آرگنائزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ساتھ ملک کر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دیں۔

اور جمعہ اور اتوار کے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ضلعی عہدیدار پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ضلعی ذمہ داران سے فوری رابطہ کریں اور مظاہروں اور ریلیوں کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھانے سے دریغ نہ کیا جائے۔

پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کی جدوجہد حقیقی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور انصاف پر مبنی جدوجہد کے حصول اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر ہے جمہوری اداروں کے استحکام پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے ساتھ ضلعی عہدیدار روابط رکھ کر کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

Shares: