پاکستان ہائی کمشنر نے کینیڈین حکام سے کیا درخواست کی

0
45

پاکستان ہائی کمشنر نے کینیڈین حکام سے کیا درخواست کی

باغی ٹی وی : کینیڈا میں پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ مشن نے کینیڈین حکام کو ان کے ویزا پراسیسنگ سنٹر کو یو اے ای سے اسلام آباد منتقل کرنے کے حوالے سے بھی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین اچھے تعلقات ہیں ،دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ آنے والے دنوں اعلی سطحی سرکاری وفود کا تبادلہ ہو.

ادھر متحدہ عرب امارات کے ویزے کے سلسلے میں بھی پاکستان نے کوشش کی تھی جس بارے مختلف قسم کی خبریں آر رہی تھیں . چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اماراتی بین الاقوامی تعاون کے امور کی وزیر مملکت ریم الہاشمی سے ملاقات ہوئی تھی

ملاقات نائیجرمیں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پرہوئی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،کورونا صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یواے ای کے درمیان مذہبی،تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پردیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا

اماراتی وزیرنے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ کے خطاب کو سراہا ،ملاقات میں اگلے سال دبئی میں منعقد ہونیوالی’ایکسپو‘میں پاکستان کی شرکت سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخارجہ نے پاکستانی شہریوں کویو اے ای کے ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ،فریقین کا دو طرفہ تعلقات کومزید مستحکم بنانے پراتفاق کیا گیا،

Leave a reply