پی ڈی ایم نے جلسے کا مقام راولپنڈی سے کیوں تبدیل کردیا ؟

0
40

اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 5 فروری کو جلسے کا مقام تبدیل کردیا۔

ذرائع مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر اور شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ذرائع نےبتایا کہ پی ڈی ایم کا 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفرآباد میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جلسے کے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ (ن) لیگ کی درخواست پرکیا گیا۔

واضح رہےکہ 11جنوری کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پی ڈی ایم کے پنڈی میں جلسے سے متعلق سوال پر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ان کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، وہ آنا چاہتے ہیں تو آئیں ان کی دیکھ بھال کریں گے، چائے پانی پلائیں گے۔

Leave a reply