سیالکوٹ: لوہے کے چنے چبانے والوں کی طرح اب پی ڈی ایم کا سوفٹویئر بھی اپڈیٹ ہوگا۔ جمہوریت اور احتساب لازم و ملزوم ہیں احتساب سے فرار کا واویلا کرنے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں,سندس فاؤنڈیشن کی تقریب سے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاخطاب ۔۔۔
سیالکوٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سندس فاؤنڈیشن کی تقریب سے میڈیا سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ قومی دولت ہڑپ کرنے والوں کو کسی صورت نجات نہیں ملے گی،
ناجائز اثاثوں کا ہمالیہ پہاڑ کھڑا کرنے کرنے والوں کو اپنے جرائم کا جواب دہ ہونا پڑے گا کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12 کروڑ روپے جمع کرانے والے خواجہ آصف کی معصومیت ایک دوسرا خواجہ ثابت کررہا ہے جو لوہے کے چنے چبانے چیلنج دیتا تھا لیکن اب اس کا اپنا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے اسی لیے اس نے سیالکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب نہیں دیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سافٹ ویئر بھی جلد اپ ڈیٹ ہو جائے گا اور ان کے پھو لے ہوئے غبارے سے ہوا نکل جائے گی انہوں نے کہا کہ آج شریف فیملی کے کچھ گھریلو ملازم سیالکوٹ کے سب سے بڑے ٹھگ سے اظہار یکجہتی کرنے آئے جبکہ بڑا سیالکوٹی ٹھگ تو لاھور جیل میں ھے
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے،بیرون ملک ملک دولت کے انبار لگانے اور رہائشی کالونیوں کی آڑ میں میں اربوں روپے کے اثاثے جمع کرنے والے کے منہ سے پاکستان کی ہمدردی کا ذکر سن کے ہنسی آتی ہے خواجہ صاحب آپ کی حکومت اور موجودہ حکومت میں بنیادی فرق یہ ہے کہ اب آپ جیسے کرپٹ فراڈیے اور جعلی حکمرانوں کی جگہ ایک دیانتدار اور شریف آدمی حکمران ہے ۔سندس فاؤنڈیشن کی شاندار خدمات پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے لیے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں وہ زمانہ طالب علمی سے ہی اس ادارے سے وابستہ ہیں اور اس کار خیر کو مرتبہ تک پھیلانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گی انہوں نے اختیار دینے والے مخیر افراد کے جذبے کو بھی سراہا اور کہا کہ اللہ کے بندوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اور اپنا مال صرف کرنا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔








