پی ڈی پی نے نے این اے 249کے امیدوار کے طور پر خالد صدیقی ایڈووکیٹ کو نامزد کر دیا

0
44

کراچی، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی بلدیاتی کمیٹی کے رکن سردار ذوالفقار نے کہا ہے کہ پی ڈی پی نے نے این اے 249کے امیدوار کے طور پر خالد صدیقی ایڈووکیٹ کو نامزد کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں کاغذات نامزدگی بھی الیکشن کمیشن آفس میں جمع کرا دیئے گئے ہیں۔ پاسبان کے تمام ورکرزپر عزم ہیں۔ روایتی سیاسی جماعتوں کے بجائے خدمت انسانی کے جذبہ کے ساتھ میدان میں آئے ہیں۔ امید ہے حلقہ NA 249 کے عوام ہمیشہ کی طرح پاسبان کا ساتھ دیتے ہوئے پاسبان کے امیدوار کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے۔ پاسبان نے ہمیشہ عوام خدمت کے لئے جدوجہد کی ہے اور ان شا ء اللہ کامیاب ہونے کے بعد اس سلسلہ کو مزیدآگے بڑھائیں گے۔

عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے علاقہ کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے ٹھوس حل کے لئے نہ صرف بھرپور آواز بلند کریں گے بلکہ ان کے حل کے لئے بھی کوشش کریں گے۔ پاسبان ورکرزماضی میں بھی بنا کسی اختیار ات و اقتدار کے مسائل کے لئے کوششیں کرتے رہے ہیں۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کی قیادت میں ہمیشہ ظلم و ستم اور جبر کے خلاف آواز بلند کی جاتی رہی ہے۔

کراچی کے عوام کے تمام دیرینہ مسائل بشمول ظالمانہ کوٹہ سسٹم کا خاتمہ، مردم شماری کے درست نتائج، رانگ وے پر کاٹی جانے والی ایف آئی آرز، سڑکوں کی بندش اور ڈبل سواری پر پابندی جیسے اہم ایشوز پر پاسبان آواز بلند کرتی رہی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔ اسی عزم کے ساتھ ہمارے امیدوار میدان میں اترے ہیں۔اپنے حقوق کی حفاظت اور مسائل کے حل کے لئے پاسبان کے ہاتھ مضبوط کیجئے۔ ان خیالات کا اظہار سردار ذوالفقار نیالیکشن کمیشن آفس ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بلدیہ ٹاؤن کے ضمنی انتخابات میں خالد صدیقی ایڈووکیٹ کے اعلان نامزدگی کے موقعہ پر کیا۔

ان کے ہمراہ حامد صدیقی، خالد صدیقی ایڈووکیٹ، سجاول خان مروت ایڈووکیٹ، عمر عباسی، شاہد عباسی، انعام اللہ خان، آصف خان اور دیگر پاسبان ورکرز بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خالد صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم پاسبان کے منشور کے مطابق ہر طرح کی کرپشن، ظلم اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔ ظلم کے نظام کو ختم کریں گے اور یہ انتخابات اسی سلسلہ کی پہلی کڑی ہیں

Leave a reply