آرٹیکل 6 کا نعرہ لگانے سے پہلے اپنے دامن میں دیکھیں،وفاقی وزیر قانون

0
45
azam nazir tarar

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات ملتوی ہونے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ دلیرانہ ہے،

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک شخص کی انا کی بھینٹ 2 اسمبلیاں چڑھ گئی ہیں، پچھلے دور حکومت میں دہشتگرد تنظیموں کو دوبارہ آباد کیا گیا اس حکومت کو نئی طرز کی دہشتگردی ورثے میں ملی ہے آج پھر پاکستان ایک بار پھرمعاشی اورسیاسی بحران کا سامنا کررہا ہے پاکستان جس خطے میں ہے وہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے ملک میں ایک وقت میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوتے ہیں  ملک میں سیاسی بحران کی سی کیفیت ہے، ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، ہمیں کفایت شعاری کی طرف جانا ہوگا،

وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈکٹیٹر شپ سے لے کر سیاسی ادوار سے گزرا،ملک میں معاشی بحران ہے سیکیورٹی کے چیلنجز درپیش ہیں،معاشی بحران میں کوئی فوری پیشرفت ہوتی نظر نہیں آ رہی ملک میں بیک وقت انتخابات سے ہی استحکام آئے گا 2 صوبوں میں اگر الگ الیکشن کروایا گیا تویہ مستقبل میں بحران کی شکل اختیار کر لے گا آئین پاکستان کہتا ہے کہ انتخابات ایک ساتھ ہوں آئین کی پاسداری سر آنکھوں پر ہے انتخابات بیک وقت ہونے میں ہی ملک کا بھلا ہے پاکستان نے بڑے بڑے سیاسی عدم استحکام دیکھے، 1971 کے بعد پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے آئین آیا آرٹیکل 6 کا نعرہ لگانے سے پہلے اپنے دامن میں دیکھیں الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت الیکشن بیک وقت کرانے کا فیصلہ کیا،الیکشن کمیشن کو اداروں نے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ، آئین کے مطابق عام انتخابات 90 روز میں ایک ساتھ ہونا ضروری ہے الیکشن کمیشن کا کام شفاف اور منصفانہ انتخابات ہے، اپنی ذات کی تسکین کیلئے اداروں پر فتوے لگائے جا رہے ہیں سوشل میڈیا بریگیڈ نے آئین شکنی کی خبریں پھیلانا شروع کردیں ، قومی اسمبلی تحلیل کراکر عمران خان نے آئین شکنی کی تھی ،

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

Leave a reply