پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار

0
56

باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، عدالت نے سزا اور جرمانے کی سزا رکھی برقرار

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے کو عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا چھ ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کو درست قرار دے دیا ہے، پنجاب کے شہر میانوالی کے غلام حسین نے پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کی تھی جس کے بعد اسکی پہلی بیوی نے اپنے شوہر پر مقدمہ درج کروا دیا تھا اور مقامی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی تھی، عدالت نے ملزم غلام حسین کو قصور وار ثابت ہونے پر چھ ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی،

سزا کے خلاف ملزم غلام حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی، لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کے وکیل پیش ہوتے رہے، عدالت نے فریقین کے وکلاء کی بحث کے بعد سزا کو برقرار رکھا اور جرمانے کو بھی برقرار رکھا ،لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور ملزم کی اپیل خارج کر دی،

دوسری شادی کے خواہش مند شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

لاہور سے چار بہنیں اغوا،ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج

مدرسہ کے تدریسی کمرہ میں 11 سالہ بچی سے فحش حرکات کرنے والا قاری گرفتار

نکاح کا جھانسہ دیکربیوہ خاتون کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

قبل ازیں رواں برس ماہ فروری میں بھی ایسا ہی ایک فیصلہ عدالت نے سنایا تھا، عدالت نے پہلی بیوی سے اجازت نہ لینے پر دولہا کو سزا سنا دی عدالت نے سزا سنائی تو پولیس نے گرفتار کرنے سے دیر نہیں کی، فوری ہتھکڑیاں لگائیں اور حوالات منتقل کر دیا،ملزم غلام رسول کی پہلی بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف کیس کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میرے شوہر نے دوسری شادی کی ہے اور مجھ سے اجازت نہیں لی، لاہور کی ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جب کہ 5 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا تھا

Leave a reply