پہلی گولی کنٹینر پر موجود محافظ نے چلائی لہذا تحقیقات یہاں سے ہونی چاہئے.
رب نواز بلوچ نے ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ؛ اس ویڈیو کے مطابق پہلی گولی عمران خان کے کنٹینر پر موجود گارڈ نے چلائی لہذا
تحقیقات یہاں سے شروع کرنی چاہیے۔
https://twitter.com/RabNBaloch/status/1588370620185989120
اس بارے میں ایک صارف نے لکھا کہ؛ یہ کیسی فائرنگ تھی کہ کسی کے چہرے سے چھوتی ہوئی نکلی، اور کسی کی ٹانگوں کو جبکہ نیچے بے قصور مارے گئے جن کا کوئی قصور نہیں تھا اگر لانگ مارچ ختم کرنا ہی تھا تو پلان صحیح طریقے سے کرلیتے.
جبکہ اس کے جواب میں ایک شخص نے لکھا کہ؛ اس گارڈ نے گولی نہیں چلائی کیونکہ غور سے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جس کو سب لوگ گولی کا شعلہ سمجھ رہے ہیں وہ دراصل پستول کا reflection ہے جس کو پنجابی میں(لشکارا ) کہتے ہیں لیکن گولی کی آواز اور پستول کے reflection کی timing ایک ہی وقت میں ریکارڈ ہو گئی ہے.
افتاب نامی صارف نے لکھا کہ؛ ویڈیوز سے صاف ظاہر ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص کنٹینر سے کی جانے والی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔ کیا ہلاک ہونے والے شخص کا پوسٹمارٹم کروایا گیا ہے؟کوئی مقدمہ درج ہوا ہے یا صدف نعیم کی طرح اس شخص کی تدفین بھی بغیر قانونی کاروائی کے کر دی جائے گی تاکہ عمران نیازی کی طرف کسی کی انگلی نہ اٹھے۔
اس حوالے صارفین کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو بارے بھی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ اصل حقائق پر پہنچا جاسکے کہ آیا ایسا ہوا تھا یا پھر یہ پر پلان تھا. صارفین کو لگتا ہے کہ اس میں دنوں چیزیں ہوسکتی ہیں لیکن اس میں یہ بھی شبہ ہے کہ یہ پی ٹی آئی نے خو د کیا ہو یا پھر ہوائی فائرنگ کرنے سے ایسا ہوا ہے.
کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت