پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا
پرویز الہی عدالت پیش کیا گیا، پیشی پر میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی،جوڈیشل کمپلیکس کے باہر صحافیوں کو اندر آنے سے روک دیا گیا ،کس نے کیوں پابندی لگائی ؟ جوڈیشل کمپلیکس حکام بتانے سے قاصرتھے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ احکامات ہیں ،کسی کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہیں ، پرویز الہی کا 1 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا،اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کل لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اینٹی کرپشن حکام چوہدری پرویز الہٰی کا ایک روزا راہداری ریمانڈ لے کر لاہور روانہ ہو گئے
پرویز الٰہی نے مالی مفاد کیلئے عہدے اور دفتر کا ناجائز استعمال کیا،ترجمان اینٹی کرپشن
ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو راولپنڈی سے لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا م پرویز الٰہی نے لاہورماسٹر پلان منصوبے میں مالی فوائد کیلئے جعلسازی کی، پرویز الٰہی نے ماسٹر پلان میں رد و بدل کر کے اپنی زمینیں لاہورمیں شامل کرنے کی کوشش کی، لاہورماسٹر پلان میں رد و بدل کیلئے کنسلٹنٹ فرم کی جعلی مہریں اور مونوگرام استعمال ہوا کنسلٹنٹ کے ترتیب دیے گئے ماسٹر پلان میں جعلی کاغذات کا اضافہ کیا گیا ،زرعی زمین کو کمرشل اور رہائشی میں تبدیل کر کے اربوں روپے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی،پرویز الٰہی نے مالی مفاد کیلئے عہدے اور دفتر کا ناجائز استعمال کیا، پرویز الٰہی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے متعلقہ افسران سے منصوبے کی منظوری کرائی،
پرویز الٰہی کو کل انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا، آج پرویز الٰہی کو دوسرے کیس میں اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا ہے،اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 4 مقدمات ہیں
دوسری جانب سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے اڈیالہ جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی،دائر درخواست میں کہا گیا کہ درخواستگزار سابق وزیر اعلی پنچاب،سابق سپیکر پنجاب اسمبلی اور سینئر سیاستدان ہیں، درخواستگزار کو یکم ستمبر کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا،جیل قوانین کے مطابق درخواستگزار جیل میں بہتر کلاس اور سہولیات کا حقدار ہے درخواستگزار کے ساتھ غیر انسانی اور توہین آمیز سلوک رکھا جا رہا ہے،درخواستگزار کو ایسے سیل میں رکھا گیا جہاں وینٹیلیشن کا کوئی ذریعہ نہیں،ملزم کے سیل کے باہر ہوا اور وینٹیلیشن کو روکنے کیلئے بدنیتی سے دیوار کھڑی کی گئی ہے،درخواستگزار 77سالہ عارضہ قلب میں مبتلا ملزم ہے،درخواستگزار کے پاس عدالت کا آئینی دائر اختیار استعمال کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،عدالت درخوستگزار کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کرے،عدالت درخواستگزار کے سیل کے باہر سے دیوار ہٹانے کا حکم دے پرویز الہی کی جانب سے درخواست سردار عبدالرازق نے دائر کی
پرویز الہی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
پولیس میری گاڑی بھی ساتھ لے گئی،پرویز الہی کے وکیل کا دعویٰ
پولیس نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا
پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز
خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا
پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،