چودھری پرویز الہی کی ضمانت ایک بار پھر منظور

3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران بھی کوئی چیز برآمد نہیں کی گئی،
0
83
pmlq

پرویز الٰہی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت ہوئی

اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرلی ، پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل بابر اعوان اور سردار عبدالرازق عدالت میں پیش ہوئے ، پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ریکارڑ تھوڑی دیر میں پہنچ جائے گا، اس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہےعدالت شروع ہو گئی اور ریکارڈ نہیں پہنچا، آپ دلائل کا آغاز کریں،بابر اعوان نے پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہیٰ ایک مشہورسیاست دان ہیں اور انکی گرفتاری شک کی بنیاد پر ڈالی گئی ایف آئی آر میں شریک تمام ملزمان کی ضمانت دے دی گئی ہے ، سرادر عبدالرازق نے دلائل میں مختلف عدالتی فیصلوں کی کاپیاں فراہم کیں اور کہا کہ ایف آئی آر کے درج ہونے کے 6 ماہ بعد پرویز الہیٰ کا نام ڈالا گیا ،اس کیس میں نامزد ملزماں اسد عمر، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر تمام کی ضمانتیں منظور کی جا چکی ہیں، پرویز الہیٰ کی ضمانت بھی منظور کی جائے

پراسیکیوشن کی جانب سے پرویز الہٰی کی ضمانت کی مخالفت کی گئی پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ ایف آئی آر جن دفعات کے تحت درج کی گئی وہ ناقابل ضمانت ہیں، مخبر کی اطلاع پر پرویز الہیٰ کو گرفتار کیا گیا ،عدالت نے پرویز الہی کی 20 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی، جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ریماکس دیے کے ایف آئی آر میں پرویز الہٰی نامزد نہیں ہیں، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران بھی کوئی چیز برآمد نہیں کی گئی۔

دوسری جانب چوہدری پرویز کو مزید کسی مقدمہ میں گرفتاری کا خدشہ،پرویز الہی نے آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا،پرویز الہی کے وکیل سردار عبد الرازق درخواست دائر کریں گے ،وکیل کا کہنا ہے کہ رہائی کے بعد دوبارہ ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست دائر کر رہے ہیں ،تھوڑی دیر میں پرویز الہی کی طرف سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے ،

واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد گزشتہ روز 5 ستمبر کو پولیس لائن سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا تھا سادہ لباس اہلکار پرویز الہیٰ کووکیل کی گاڑی میں گھرجاتے ہوئے گرفتار کرکے لے گئے،صدر پی ٹی آئی کو اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈویژن نے گرفتار کیا-

پرویز الہی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پولیس میری گاڑی بھی ساتھ لے گئی،پرویز الہی کے وکیل کا دعویٰ

پولیس نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

Leave a reply