جو ریاست کرتی ہے وہ بھگتتی بھی ہے،عدالت

امید ہے ہائیکورٹ نظر بندی کے احکامات معطل کرے گی
0
40
pmlq

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

دوران سماعت عدالت نے وکیل پنجاب حکومت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو کچھ کررہے ہیں، وہ اچھا نہیں کر رہے، آپ غلط روایت ڈال رہے ہیں ،جو ریاست کرتی ہے وہ بھگتتی بھی ہے،عدالت نے پرویز الہی کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی ہے ہم پنجاب حکومت کو کہہ دیتے ہیں وہ آپکی درخواست کو سن کر فیصلہ کردیں ،عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیے آپ کتنے روز میں انکی اپیل پر فیصلہ کریں گے ،سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم دس روز میں انکی درخواست کا فیصلہ کردیں گے ،جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یعنی چوہدری صاحب رگڑا لگانا ہی لگانا ہے ابتدائی سماعت کے دوران ہی پرویز الہی کے وکلا نے درخواست واپس لے لی

اب پہلے نظربندی کیخلاف ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دیں گے

سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے ،وکیل عامر سعید راں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،درخواست گزار نے دائر درخواست میں کہا کہ پرویز الہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔پرویز الٰہی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے عدالت دہشتگردی کے مقدمے میں بھی پرویز الہی کو حفاظتی ضمانت دے چکی ہے ۔ امید ہے ہائیکورٹ نظر بندی کے احکامات معطل کرے گی ۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہی کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور نے پرویز الہی کو ایک ماہ کے لیے تین ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ی،پولیس نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو نظر بندی کے احکامات جاری کرنے کیلئے خط لکھا۔ پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ پرویز الٰہی نقصِ امن کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں حکم نامہ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی ایک ماہ کے لیے کیمپ جیل لاہور میں ہی نظر بند رہیں گے

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

لاہور ہائیکورٹ سے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد ہفتہ کی شام عدالتی عملے نے چوہدری پرویز الہٰی کی روبکار کیمپ جیل پہنچادی تھی لیکن ان کو رہا نہیں کیا گیا تھا

Leave a reply