پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ.نئی آڈیو لیک

0
31
ch parve elahi 01

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا منصوبہ بنا لیا،ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کے مبینہ فرنٹ مین کے ساتھ بات چیت کا آڈیو ریکارڈ حاصل کیا ہے،

ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور گرفتار چوہدری زمان کے درمیان مبینہ طور پر پیسوں کے لین دین پر بات ہو رہی ہے آڈیو میں پرویز الٰہی چوہدر ی زمان سے پیسے پہنچانے کی بات کرتے سنائی دے رہے ہیں ،ایف آئی اے نے آڈیو ریکارڈنگ فرانزک کیلئے بھجوا دی جبکہ چوہدری زمان کی جیوفنسنگ بھی کر لی ہے ۔

زمان چوہدری پرویز الٰہی کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا اور اسے چند روز پہلے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔زمان چودھری اور سارہ انور کے رابطوں کی تصدیق بھی ہوگئی ہے،اس کی پرویز الٰہی کی مبینہ بیوی سارہ انور کے گھر 71 دفعہ موجودگی ثابت ہوئی ایف آئی اے نے زمان کے موبائل سے برآمد آڈیو فرانزک کے لیے بھجوا دیں

ch elahi

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

پرویز الہیٰ گرفتار ہوئے تو اسکے لئے تحریک انصاف نے نہ تو کوئی احتجاج کیا، نہ کوئی ملاقات کے لئے گیا، نہ عدالت پیشی کے موقع پر کارکن ہوتے ہیں اسلئے پرویز الہیٰ افسردہ ہیں، پرویز الہیٰ آنیوالے چند دنوں میں اہم فیصلہ کر لیں گے،

Leave a reply