پرویز الہیٰ کی مشکلات بڑھنے لگیں

2 سال قبل
تحریر کَردَہ
ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

تحریک انصاف کا صدر بننا ، پرویز الٰہی کو آئے روز مہنگا پڑ رہا ہے،

نو مئی کے واقعات کے بعد پرویز الہیٰ نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی مگر گرفتار ہو گئے، ابھی ریمانڈ پرہیں، ایسے میں پرویز الہیٰ کی اہلیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انکی طبعیت صحیح نہیں مگر حکومت کہتی ہے کہ پرویزالہیٰ صحتمند ہیں، جیل میں انہیں طبی سہولیات میسر ہیں، اب اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کا سٹاف واپس بلا لیا گیا ہے، واپس بلائے گئے سرکاری سٹاف میں سیکورٹی اہلکار، ڈرائیور، باورچی سمیت ساٹھ ملازم تھے جو پرویز الہیٰ کے گھر کام کرتے تھے، حکومت نے سب کو واپس بلا لیا ہے

دوسری جانب پرویز الٰہی کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے دور میں سیکرٹری اسمبلی رہنے والے محمد خان بھٹی کو بھی معطل کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی سفارش پر معطل کیا گیا ان پر پرویز الٰہی کے بطور سیکرٹری کرپشن کے الزامات ہیں جب کہ وہ اس وقت اینٹی کرپشن کی حراست میں ہیں

چند دن قبل چوہدری پرویز الہی نے کمرہ عدالت سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے،دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں،جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا کبھی چلتا ہے کبھی نہیں،گھروں والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی،صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری صاحب آپ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں؟ پرویز الہی نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں ،ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جارہی، آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں اس حالت میں پیش کیا ہے،

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from تازہ ترین