اسپیشل کورٹ سینٹرل ،پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

اڈیالہ جیل روالپنڈی کے جیل حکام رپورٹ لیکر عدالت پہنچ گئے،جیل حکام نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جیل رولز کے مطابق نظر بندی میں حکومت کی اجازت کے بغیر کسی کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکتا،عدالت طلبی کے حکم پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ لکھا تھا مگر اس پر جواب موصول نہیں ہوا،عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کرینگے،

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور،چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی ،عدالت نے پرویز الہی کو تین بجے تک پیش کرنے کی مہلت دے دی ،جج بخت فخر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین بجے تک کورٹ ٹائم ہے اگر پرویز الہی کو پیش نہ کیا گیا عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی، جج نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے استفسارکیا کہ پرویز الہی کہاں ہیں ؟ ڈی آئی جی علی ناصر رضوی نے کہا کہ ہماری پولیس کی ٹیم روالپنڈی جیل کے باہر موجود ہے،جیل حکام پرویز الہی کو ہمارے حوالے نہیں کررہے جیل والے بھی آئے ہوئے ہیں ان سے پوچھیں کیوں نہیں کررہے، جج بخت فخر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جیل والوں کی رپورٹ میں نے پڑھ لی ہے، ہماری اجازت کے بغیر کیسے پرویز الہی کو راولپنڈی شفٹ کیا گیا،کورٹ کی اجازت کے بغیر پرویز الہی کو کیسے شفٹ کیا گیا، عدالت نے سماعت تین بجے تک ملتوی کردی

چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی،پولیس نے پرویز الہی کو عدالت کے روبرو پیش نہ کیا ،عدالت نے آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے پرویز الہی کو عدالتی احکامات کے باوجود پیش کہ کرنے پر تںخواہ بند کرنے کا حکم دیا عدالت نے پرویز الہی کو اجازت کے بغیر روالپنڈی جیل منتقل کرنے پر تین افسران کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کردیا ،عدالت نے ہوم سیکرٹری ، آئی جی پنجاب ، آئی جی جیل خانہ جات کو 50ہزار روپے جرمانہ کردیا ،عدالت نے تین افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا ،عدالت نے کاروائی پانچ اگست تک ملتوی کردی

پرویز الہیٰ کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے ، پرویز الہیٰ کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تا ہم ڈی سی لاہور کے حکم پر پرویز الہیٰ کو نظر بند کر دیا گیا، پرویز الٰہی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے

دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کیخلاف مقدمات خارج ہونے کا معاملہ،پنجاب حکومت کی 3 مقدمات میں چوہدری پرویزالٰہی کو ڈسچارج کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے سماعت بغیر کارروائی 12 اگست تک ملتوی کر دی عدالت نے چوہدری پرویز الہی کو دوبارہ نوٹس جاری کر رکھے تھے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی ،دائر درخواست میں متعقلہ ججز سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کیخلاف شواہد موجود ہیں،متعلقہ ججز نے حقائق کے برعکس فیصلے دئیے،عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا مقدمات خارج کرنے کا اقدام غیر آئینی قرار دے،

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

Shares: