پرویز الہیٰ کو ایف آئی اے نے دوبارہ گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے پرویز الہی کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا
pmlq

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے‌صدر، اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی مشکلات میں کمی نہ آ سکی، پرویز الہیٰ کو ایف آئی اے نے دوبارہ گرفتار کر لیا

پرویز الہیٰ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
ایف آئی اے نے پرویز الہی کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا ، ایف آئی اے وکیل کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ چوہدری پرویز الہی سے تفتیش درکار ہے عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے ،پرویز الہی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی اور کہا کہ پرویز الہی کو سیاسی بنیادوں پر دوبارہ گرفتار کیا گیا، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، اور پرویز الہیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،

ایف آئی اے پرویز الہی کے گن مین محمد زمان کو بھی گرفتار کر چکی ہے،جس کا عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے رکھا ہے، محمد زمان پرویز الہیٰ کا فرنٹ مین ہے اور غیر قانونی رقم کے لین دین، ترسیل کا کام مبینہ طور پر کرتا ہے، ایف آئی اے نے ملزم محمد زمان کے موبائل فون سے اہم شواہد حاصل کرنےکا دعویٰ کیا ہے

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کے ایک مقدمے میں پرویز الہیٰ کی دو دن قبل ضمانت منظور ہوئی تھی تا ہم رہائی نہیں ہو سکی تھی،یکم جون کو چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا، پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا تھا، اس مقدمے میں ضمانت ہوئی تو انہیں ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا تھا،

چند دن قبل چوہدری پرویز الہی نے کمرہ عدالت سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے،دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں،جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا کبھی چلتا ہے کبھی نہیں،گھروں والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی،صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری صاحب آپ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں؟ پرویز الہی نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں ،ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جارہی، آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں اس حالت میں پیش کیا ہے،

پرویز الہیٰ گرفتار ہوئے تو اسکے لئے تحریک انصاف نے نہ تو کوئی احتجاج کیا، نہ کوئی ملاقات کے لئے گیا، نہ عدالت پیشی کے موقع پر کارکن ہوتے ہیں اسلئے پرویز الہیٰ افسردہ ہیں، پرویز الہیٰ آنیوالے چند دنوں میں اہم فیصلہ کر لیں گے،

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

Comments are closed.