سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خلاف نیب میں تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا۔

نیب نے سٹیٹ بنک سے چوہدری پرویز الہی سمیت 9 اہم ترین شخصیات کے بنک ریکارڈ طلب کر لیے ،نیب نے لاہور کی معروف ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک، سمیت علی ریاض ملک کے بنک ریکارڈ اور ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے سٹیٹ بنک سے پنجاب میں موجود تمام بنکوں سے غیر ملکی ٹرانزیکشنز، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ہونے والی ترسیلات کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے سٹیٹ بنک کو تمام ریکارڈ 23 جون تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب چوہدری پرویز الہی کے کیس میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور مبینہ منی لانڈرنگ کے اینگل سے تحقیقات کر رہا ہے۔

دوسری جانب پانامہ سکینڈل میں چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی کی کمپنیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے،ایف آئی اے نے چوہدری پرویز کے خلاف اہم شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ مونس الہی اور پرویز الہی کے خلاف فراڈ، منی لانڈرنگ اور کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی نے پانچ پانامہ کمپنیوں میں مبینہ طور پر اربوں روپے چھپائے۔ چوہدری پرویز نے مبینہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پانامہ میں کمپنیاں خریدیں پاکستان سے پیسہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہونے کے شواہد موصول ہو گئے، مونس الہی نے 2004 سے لے کر 2023 تک قومی اور پنجاب اسمبلی کے ممبرکی حیثیت میں اپنے فرنٹ مین جبران خان کے ذریعے کرپشن کی۔ مونس الہی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ اپنے والد پرویز الہی کی معاونت سے کی۔ پرویز الہی گزشتہ 20 سال سے پنجاب اور قومی اسمبلی میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔مونس الہٰی نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی لانڈرنگ کی، مونس الہٰی نے مختلف آف شور /شیل کمپنیز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی رقوم بیرون ملک منتقل کیں۔

مونس الہٰی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہے،ایف آئی اے نے آئندہ مونس الہٰی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ کیا ہے، مونس الہیٰ کے خلاف مزید تحقیقات جاری رہیں گی،

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

Shares: