پیمرا نے مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے، لکس،کوک،جوش کنڈوم،،ویٹ کریم، ایریل سرف،جاز،آلویز،ویزلین،بی پی جیلو بیلو،اوپو فون،زونگ،کیو مابائل،ایگلو،سپرائیٹ اور قمر چائے کمرشلز پر پابندی عائد کردی۔

0
50

شہباز اکمل جندران
ّ(باغی انویسٹی گیشن سیل)

 

پاکستان میں قومی اور بین الاقوامی کمپنیاں اپنی پراڈکٹ بیچنے کے لیے غیر اخلاقی اورغیر قانونی اشتہارات اور کمرشلز کا سہارا لینے لگیں۔پیمرا نے 680سے زائد شکایات موصول پر ہونے مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے، لکس،کوک،جوش کنڈوم،،ویٹ کریم، ایریل سرف،جاز،آلویز،ویزلین،بی پی جیلو بیلو،اوپو فون،زونگ،کیو مابائل،ایگلو،سپرائیٹ اور قمر چائے کمرشلز پر پابندی عائد کردی۔

پاکستان میں بزنس کو بڑھانے اور پراڈکٹس کو عوام میں متعارف کروانے کے لیے مختلف منصوعات تیار کرنے والی نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اخلاق کا دامن ہاتھ سے چھوڑدیا ہے۔نت نئے طریقوں سے عوام کو متوجہ کرنے کی اس دوڑ میں اخلاقیات اور ملکی قوانین کو تو نظر اندازتو کیا ہی جارہا ہے۔لیکن اسی کے ساتھ ساتھ ملکی اقدار، تہذیب اور کلچر بھی نشانے پر ہے۔کھانے پینے اور روزمردہ کے استعمال کی اشیا تیار کرنے والی یہ کمپنیاں اکژ ایسے ایڈز تیار کرتی ہیں اور ان میں ایسے سلوگن و جملے استعمال کیے جاتے ہیں جو فیملیز میں بیٹھ کر دیکھے جاسکتے ہیں نہ ہی سنے جاسکتے ہیں۔


پیمرا کو ایسے غیر اخلاقی اور غیر قانونی اشتہارات سے متعلق 680سے زائد تحریری شکایات موصول ہوچکی ہیں۔جن میں محض لکس صابن، کوکا کولا اور جوش کنڈم کے خلاف 135شکایات ہیں۔

دوسری طرف کم و بیش ملک کے تمام ٹی وی چینلز کی انتظامیہ بھی بزنس کے لالچ میں ایسے اشتہارات اور کمرشلز کو آن ائیر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے قطعی طورپر کتراتی ہے نہ ہی کمرشلز لینے سے انکار کرتی ہے۔اور نہ ہی اس سلسلے میں ٹی وی چینل کسی پالیسی یا گائیڈ لائن پر عمل پیرا ہوتی ہے۔


پیمرا کے مطابق لکس صابن اور کوکا کولا کا،ویٹ کریم (VEET)جاز اورآلویز(ALWAYS)کے غیر اخلاقی اور غیر قانونی کمرشلز تمام ٹی وی چینلز پر آن ائیر ہوئے۔جبکہ جوش کنڈوم اور ایریل سرف کے اشتہارات میں سٹریم چینلز سمیت فی کس 10سے زائد ٹی وی چینلز کی سکرینز پر نظر آئے۔


پیمرا کی طرف سے اب تک جو کمرشل اور ایڈز ٹی وی چینلز کی سکرینوں سے ہٹوائے گئے ہیں ان میں ویزلین(VASELINE)کنڑا سیپٹو ایڈز،بی پی جیلو بیلو،ایگلو، جوش، قمر چائے اور کوکا کولا

 

کے اشتہارات شامل ہیں۔جبکہ اوپو سمارٹ فون، زونگ فورجی اور کیو موبائل ای ون کے کمرشلز کو ایڈیٹنگ کے بعد آن ائیر کرنے کی اجازت دی گئی۔

Leave a reply