پیمرا” اقرار اے آر وائی کو بین کرے ” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
باغی ٹی وی :سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر "پیمرا اقرار اے آر وائی کو بین کرے ” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ، ظاہر ہے یہ ٹرینڈ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی طرف سے شروع کیا گیا ہے ، اقرارالحسن نے سندھ میں پی پی کی کرپشن اور صحت و تعلیم کی نا گفتہ بہ صورت حال کو عیاں کیا ہے جس کے بعد اقرار جیالوں کے عتاب کا نشانہ ہیں . لیکن یہ ٹرینڈ ان اپنے نام کے اور مقصد کے الٹ ثابت ہو رہا ہے . اس مین لوگ پی پی کے دور کی اس صورت حال کی عکاسی کر رہے ہیں جس میں صرف محرومیاں ہی ہیں. بعض نے وہ تصاویر بھی شیئر کیں جس میں کے پی کے کے سکول میں جانور بندھے ہوئے ہیں.
اس طرح ایک صارف نے یہ ٹویٹ کی .
https://twitter.com/Parvez80/status/1259855639871918087?s=20
اسی طرح ایک صارف فیضان بابر نے ٹویٹ کی
#PEMRAShouldBanIqrarARY
Pakistan should Ban PPP the corrupt family group pic.twitter.com/QI53CqvYW4— Muhammad Faizan (@FaizanBaber7) May 11, 2020
اسی طرح بہت سی ایسی ٹویٹس ہیں جس میں سندھی زبان اور سندھی عصبیت کو اجاگر کیا اور اے آروائی اور اقرار کو بین کرنے کا مطالبہ کیا
ایسے ہی ایک صارف نے کہا
A media agency doesn't need to perform such controversial activities.
These activities are in activism
Shame on you@iqrarulhassan @ARYNEWSOFFICIAL#PEMRAShouldBanIqrarARY@reportpemra pic.twitter.com/HVdpjqtctW— khalid hussain (@khalidkoree) May 11, 2020
look at the power of sindhiyat, sindhi nation, truth, enthuasismand love for Sindh dharti. You were not trending top in pakiatan yesterday. Tum jano teri PPP janay lekin Sindhi qom se takraogy to … 😊#PEMRAShouldBanIqrarARY pic.twitter.com/Ygbpn7PAsx
— Zain (@ZAUJ12) May 11, 2020
اس سے قبل اسی طرح کے ٹرینڈ پر اقرار الحسن نے کہا تھا کہ ہم لعنتوں اور گالیوں والا زیادہ بڑا ٹرینڈ بنا سکتے تھے،اقرار الحسن نے کس کے بارے میں اتنے بڑے الفاظ کہہ دیئے ،باغی ٹی وی کے مطابق پچھلے چند دنوں سے سندھ حکومت کے وزیرتعلیم سعید غنی اوران کے حواریوں کی طرف سے پاکستان کے ایک بہت بڑے ٹی وی نیٹ ورک اے آروائی اوراس کے سنیئر صحافی اقرارالحسن کے خلاف جوگندی زبانی استعمال کی جارہی ہے اس پراقرارالحسن نے بہت خوبصورت جواب دیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق اقرار الحسن نے موصوف وزیراوران کےحواریوں کیطرف سے گالی گلوچ اورلعن طعن کے جوا ب میں کہا ہےکہ وہ بھی موصوف وزیرکے لے لعنتوں اورگالیوں والا ٹرینڈ بناسکتے تھے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے، اقرار الحسن نے مزید کہا کہ بہیودہ ٹویٹس اور ریٹویٹس کرنے اورچیلنج سے بھاگنے پروزیرموصوف کے لیے "بھگوڑا ” کا ٹرینڈ بھی بن سکتا تھا لیکن وہ یہ سوچ نہیں رکھتے