چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیرِ صدارت پیمراہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پیمرا نریگولیٹری کا اجلاس منعقد ہوا ہے، اجلاس میںنان کمرشل ایف ایم ریڈیو لائسنسز اور پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے نان کمرشل ایف ایم ریڈیو لائسنس کی تجدید کی منظوری دیدی گئی ہے.

اتھارٹی نے میسرز کانویکس انٹریکٹیو (پرائیویٹ) لمٹیڈ کراچی اور میسرز ڈائیلاگ براڈبینڈ (پرائیویٹ) لمٹیڈ اسلام آباد کے موبائل ٹی وی (آڈیو اینڈوڈیو کانٹینٹ پروویژن) سروس لائسنسز کی تجدید کی منظوری دیدی ہے، دریں اثنا، اتھارٹی نے میسرز نیا ٹیل (پرائیویٹ) لمٹیڈ، اسلام آباد کی انٹرنیٹ پروٹوکول ٹی وی (IPTV) لائسنسز کے اجراء کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد ، ملتان اور کوئٹہ زونزکیلئے لائسنسز کے اجراء کی منظوری دیدی ہے.

اتھارٹی نے دادو کیلئے ایف ایم ریڈیو لائسنس کے اجراءکیلئے میسرز چوہدری نذر محمد اینڈ کمپنی (پرائیویٹ) لمٹیڈگجرانوالہ کی بولی منسوخ کر دی، جبکہ میسرز وینس انٹرٹینمنٹ کمپنی (پرائیویٹ) لمٹیڈ کراچی کی سیٹلائیٹ ٹی وی چینل کی نشریات کے آغاز کی مدت میں توسیع کی درخواست کو منظور بھی کرلیا ہے.

اتھارٹی نے ایجوکیشنل کیٹیگری کے لینڈنگ رائٹس پرمشن کے دو سال کیلئے زیرو ٹیرف کی منظوری دی تاکہ اچھی شہرت والے انٹرنیشنل چینلز کی پاکستان میں آمد کی حوصلہ افزائی ہو، جبکہ پیمرا (امپورٹ آف الیکٹرانک میڈیا ایکوئپمنٹ اینڈ ٹرانسمٹنگ آپریٹس فار برادکاسٹنگ، ڈسٹری بیوشن اینڈ ٹیلی پورٹنگ آپریشنز) ریگولیشنز 2018 میں ترامیم کی بھی منظوری دیدی ہے.

اتھارٹی کے اجلاس میںوفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرا شاہد، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامرعظیم باجوہ، سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر،ممبر فیڈرل کیپیٹل سید ابوذر پیرزادہ، ممبر سندھ صفیہ ملک، ممبر بلوچستان فرح عظیم شاہ، ممبر خیبرپختونخواہ محمد عارفین، ممبر پنجاب فیصل شیرجان اور ایگزیکٹیو ممبر پیمرااشفاق جمانی نے شرکت کی ہے.

Shares: