پیمرا نے بھارت میں بننے والے اور بھارتی اداکاروں والے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے۔
Prohibition of TVCs produced in India / carrying Indian talent pic.twitter.com/IOtZrqzcfi
— Report PEMRA (@reportpemra) August 14, 2019
پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم و تشدد اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر بھارت میں بننے والے اور بھارتی اداکاروں پر مبنی اشتہارات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کشمیر میں بھاری جارحیت کی وجہ سے پاکستان نے 14 اگست کو کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور 15 اگست بھارت کی آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن پاکستان میں بھارتی اشتہارات بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا.
اس لیے پیمرا نے مختلف مصنوعات کے ایسے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے جو بھارت میں بنائے گئے ہوں یا پھر ان میں بھارتی اداکار ہوں۔
دریں اثنا دی یونائیٹڈ پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے پیمرا کے اس اقدام کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر پیمرا کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستان کے مقامی اشتہارات میں اضافہ بھی ہوگا اور روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ پیمرا کے فیصلے میں ملک کی بھلائی ہے.
The United Producers Association appreciates the decision of @reportpemra in light of Supreme Court of Pakistan orders. It will sure increase local production of ads and will also increase employment opportunities. #BePakistaniBuyPakistani pic.twitter.com/SSyIne9ERH
— UPA – Pakistan (@UPAPakistan) August 14, 2019