اسلام آباد:پیمرا نے حکم جاری کردیا:کالعدم تحریک لبیک کی ہر طرح کی میڈیا کوریج پرپابندی ،اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی ہر طرح کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ پمرا نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا ضابطہ اخلاق کے مطابق کالعدم تظیموں کی میڈیا کوریج کی کسی صورت اجازت نہیں، اور چونکہ تحریک لبیک کو حکومت کی جانب سے کالعم قرار دے دیا گیا ہے، لہذا ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو ٹی ایل پی کی کوریج نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کو باقاعدہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔
جمعرات کے روز وفاقی وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔نوٹیفیکیشن میں وزارت داخلہ نے تحریک لبیک کو کالعم قرار دینے کی وجوہات بھی بیان کی ہیں۔